” صدارتی الیکشن ملتوی کیے جائیں “محمود اچکزئی کا چیف الیکشن کمشنر کو خط

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) صدارت کیلئے امیدوار محمود خان اچکزئی نے چیف الیکشن کمیشن سے صدارتی الیکشن ملتوی کرنے کا مطالبہ کر دیا ۔
نجی ٹی وی کے مطابق مھود اچکزئی نے راجہ سکندر کو خط میں کہا ہے کہ مخصوص نشستوں کا معاملہ حل ہونے تک صدارتی الیکشن ملتوی کیا جائے ،قومی اور صوبائی اسمبلیوں کی متعدد مخصوص نشستیں ابھی خالی ہیں ،کیس عدالتوںمیں ہیں ،الیکٹورل کالج مکمل ہونے تک الیکشن ملتوی کیا جائے ،آئین اور قانون کے تحت صدارتی الیکشن کیلئے الیکٹورل کالج کا مکمل ہونا ضروری ہے ۔

یہ بھی پڑھیں : سندھ میں بھی مخصوص نشستوں کا فیصلہ چیلنج

اپنا تبصرہ بھیجیں