khawaja asif

”جنرل باجوہ اور فیض حمید ہم سے قانون سازی کراتے تھے “خواجہ آصف نے سارا بھانڈا پھوڑ دیا

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ آصف نے انکشاف کیا ہے کہ جنرل قمر باجوہ اور فیض حمید بیٹھ کر ہم سے قانون سازی کراتے تھے ،سیاسی استحکام کیلئے صرف سیاستدان ہی نہیں باقی پلئیرز بھی ہیں ۔
نجی ٹی وی کے مطابق خواجہ آصف نے کہا کہ اس دور میں قانون سازی کیلئے ہم ان کے میس میں جاتے تھے ،ہم سے ایف اے ٹی ایف سے متعلق قانون سازی کراتے تھے ،یہ دونوں قانون سازیاں ان کی ہی مداخلت کے باعث ہوئیں،جو بگاڑ اس وقت پیدا ہوا ہم اسی کو تو بھگت رہے ہیں ،سیاسی استحکام کیلئے سب کو اکٹھے بیٹھنا ہو گا ۔

یہ بھی پڑھیں : تحریک انصاف کور کمیٹی کا اجلاس،آئی ایم ایف خط و دیگر ایشوز پر اہم فیصلے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں