”خبر دار موٹے لوگ اداس رہنے سے بچیں “

لندن (مانیٹرنگ ڈیسک) موٹے لوگوں کو اداس رہنے سے بچنے کی ہدایت ،اداسی ان کے وزن میں مزید اضافہ کر سکتی ہے ۔
ایک نئی تحقیق میں معلوم ہوا ہے کہ مزاج میں اداسی موٹاپے میں مبتلا افراد کے وزن میںمزید اضافہ کر سکتی ہے۔برطانوی یونیورسٹی میں کی جانے والی تحقیق میں 2000 سے زائد برطانویوں کے جذبات کا نو ماہ تک معائنہ کیاگیا،ہر ماہان سے ڈپریشن کی علامات بارے پوچھا گیا، 90 فی صد سے زیادہ افراد کو ڈپریشن میں مبتلا نہیں پایا گیا البتہ موٹاپے کا شکار افراد نے جب زیادہ ڈپریشن محسوس کیا تو ایک مہینے کے بعد ان کے وزن میں اضافہ دیکھا گیا۔تحقیق کے مطابق زیادہ وزن رکھنے والے افراد جب جذباتی سطح پر مشکلات کا سامنا کرتے ہیں تو ان کی کیلوریز ، چکنائی اور میٹھی غذاوں کی کھپت میں اضافہ ہوجاتاہے۔

یہ بھی پڑھیں : پشاور کی MKBنامی کمپنی کے کھانسی کے شربت میں زہریلے اجزا کا انکشاف،سٹاک واپس منگوالیاگیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں