اسلام آباد(ہیلتھ رپورٹر) پشاور کی MKBنامی کمپنی کے کھانسی کے شربت میں زہریلے اجزا کا انکشاف ہو ا ہے جس کے بعد ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی (ڈریپ) نے سٹاک واپس منگوالیا۔ میڈیا رپورٹس میں حکام کے حوالے سے بتایاگیا ہے کہ کھانسی کے شربت میں تھائی لینڈ سے درآمد شدہ پروپلین گلائیکول نامی خام مال استعمال ہوا ہے ، تھائی لینڈ سے درآمد شدہ پروپلین گلائیکول میں زہریلی کثافتوں کی مقدار 25فیصد پائی گئی ہے، پورے ملک سے تھائی لینڈ درآمد شدہ خام مال واپس منگوا رہے ہیں جبکہ بدنیتی ثابت ہونے پر ملوث افراد کے خلاف کریمنل کیس فائل کرنے کا فیصلہ بھی کر لیا ہے۔