پی ٹی آئی کا انٹراپارٹی انتخابات کرانے کا اعلان

پی ٹی آئی کا انٹراپارٹی انتخابات کرانے کا اعلان

اسلام آباد(وقائع نگار)پاکستان تحریک انصاف کی کورکمیٹی کے اجلاس کا اعلامیہ جاری کردیا گیا ہے۔
”پاکستان ٹائم “کے مطابق پی ٹی آئی نے مقررہ مدت میں انٹراپارٹی انتخابات کرانے کا اعلان کیاہے۔اڈیالہ جیل کے باہربشریٰ بی بی کی گاڑی کے گھیراو¿ اور اشتعال انگیز نعرہ بازی کی مذمت کی گئی۔کورکمیٹی نے چیئرمین پی ٹی آئی کی عدالتی پیشی کے موقع پر فول پروف سیکیورٹی کا مطالبہ کیا گیا ہے۔دوسری جانب تحریک انصاف کی لیگل ٹیم نے انٹرا پارٹی الیکشن کروانے کی تجویز دے دی۔ذرائع پی ٹی آئی کے مطابق الیکشن کمیشن کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا بھی آپشن رکھیں گے۔انٹرا پارٹی الیکشن میں چیئرمین پی ٹی آئی کو ہی منتخب کیا جائے گا۔حامد خان نے کہا ہے کہ انٹرا پارٹی الیکشن میں وکلاء کو اہم ذمہ داریاں سونپی جائیں گی۔چیئرمین پی ٹی آئی نے انٹرا پارٹی کروانے کی منظوری دے دی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : تحریک انصاف کے سابق وزیر پر تیزاب حملہ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں