لندن (مانیٹرنگ ڈیسک) برطانیہ میں تحریک انصاف کے سابق وزیر شہزاد اکبرکے گھر پر حملہ ،تیزاب پھینکاگیا
نجی ٹی وی کے مطابق شہزاد اکبر نے اپنے ٹویٹر اکاﺅنٹ پر انکشاف کیا ہے کہ گزشتہ شام نامعلوم افراد نے ان کے گھر حملہ کیا ،ان پر تیزاب پھینکا گیا ،شکر ہے کہ میری بیوی اور بچے محفوظ رہے تاہم مجھے چوٹیں آئی ہیں ،پولیس اور ہنگامی خدمات فوری طور پر میرے گھر پہنچ گئیں ،مجھے ڈرانے کیلئے حملہ کیا گیا لیکن مشکلات سے گھبرانے والا نہیں ہوں ۔
یہ بھی پڑھیں : کوہستان میں ایک اور ویڈیو سکینڈل ،ایک لڑکی قتل ،دوسری کو عدالت نے بچا لیا