لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) نگران وزیراعظم کو عہدے سے ہٹانے کی درخواست کو مسترد کر دیا گیا ۔
نجی ٹی وی کے مطابق لاہور ہائیکورٹ نے نگران وزیراعظم کو عہدے سے ہٹانے کی درخواست کو مسترد کرتے ہوئے ناقابل سماعت قرار دیدیا ،جسٹس شاہد بلال نے کیس کی سماعت کی ،وفاقی وکیل نے درخواست کو ناقابل سماعت قرار دینے کی استدعا کی جبکہ درخواست گزار کا موقف تھا کہ نگران وزیراعظم کی تقرری کی مدت مکمل ہونے کے بعد غیر موثر ہو چکی ہے ،انہیں عہدے سے ہٹایا جائے ۔
یہ بھی پڑھیں : تحریک انصاف کے سابق وزیر پر تیزاب حملہ