کوہستان (مانیٹرنگ ڈیسک) لڑکے کے ساتھ ویڈیو میں نظر آنے پر ایک اور لڑکی کو قتل کر دیا گیا ،دوسری عدالت پہنچنے پر بچ گئی ۔
نجی ٹی وی کے مطابق لڑکوں کے ساتھ ویڈیو سامنے آنے پر جرگے کے حکم پر ایک لڑکی کو قتل کر دیا گیا ،دوسری لڑکی کی عدالت میں پیش ہونے پر جان بچ گئی ،عدالت نے لڑکی کو گھر والوں کے ساتھ بھیج دیا ۔پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ،ویڈیو میں موجو د لڑکے روپوش ہو گئے ۔یاد رہے کہ دس سال قبل جرگے کے حکم پر پانچ لڑکیوں اور چار لڑکوں کا قتل کر دیا گیا تھا ۔
یہ بھی پڑھیں : خیبر پختونخوا میں آج سے پولیو مہم کا آغاز