اسلام آباد(وقائع نگار خصوصی)پاکستان پیپلز پارٹی نے دیگر جماعتوں سے مذاکرات کیلئے کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔
”پاکستان ٹائم“کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی نے دیگر جماعتوں سے مذاکرات کیلئے کمیٹی تشکیل دے دی ہے،پیپلز پارٹی نے پنجاب اور خیبر پختونخوا کیلئے نیئر بخاری، قمر زمان کائرہ اور فیصل کریم کنڈی کو مذاکرات کا ٹاسک سونپا ہے، محمد علی شاہ باچا اور ساجد طوری بھی کمیٹی میں شامل ہیں۔سندھ کے لیے سعید غنی اور ناصرشاہ کو مقرر کیا گیا ہے جبکہ بلوچستان کے لئے چنگیز جمالی اور روزی خان کاکڑ کو ذمہ داری سونپی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں : 2ریٹائرڈفوجی افسران کا فیلڈ جنرل کورٹ مارشل