بلوچستان سے قبائلی رہنماوں اور عمائدین کی جہانگیر ترین سے ملاقات

بلوچستان سے قبائلی رہنماوں اور عمائدین کی جہانگیر ترین سے ملاقات

لاہور(وقائع نگار)بلوچستان سے قبائلی رہنماو¿ں اور عمائدین نے استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا ہے۔
”پاکستان ٹائم “کے مطابق جہانگیر ترین سے بلوچستان کے ترین قبائل کے رہنماو¿ں اور عمائدین نے ملاقات کی۔ملاقات کرنے والوں میں سعد اللہ جان ترین، محب اللہ ترین، ریحانہ حبیب جالب بلوچ شامل تھے،ملاقات میں سندھ سے ڈاکٹر سلیم پٹھان بھی موجودتھے۔قبائلی رہنماو¿ں اور عمائدین نے استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا۔اس موقع پرملک سعد اللہ جان ترین کو استحکام پاکستان پارٹی بلوچستان کا صدر نامزد کردیا گیا۔ریحانہ حبیب بلوچ کو آئی پی پی ویمن ونگ بلوچستان کی صدر نامزد کیا گیا،سیکریٹری جنرل آئی پی پی عامر محمود کیانی نے نوٹیفکیشن جاری کر دئیے۔قبل ازیں پیٹرن انچیف آئی پی پی جہانگیر ترین نے پارٹی مفلر پہنا کر رہنماو¿ں کو خوش آمدید کہا۔

یہ بھی پڑھیں : ”انوارالحق کاکڑ کی کرسی کو خطرہ“لاہور ہائیکورٹ میں ہٹانے کی درخواست

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں