سیالکوٹ (مانیٹرنگ ڈیسک) مسلم لیگ کے قائد نواز شریف نے کہا ہے کہ آج تک سمجھ نہ سکا کہ مجھے جیل میں کیوں ڈالا گیا ،صبح وزیراعظم تھا شام کو ہائی جیکر بن گیا تھا ۔
سیالکوٹ چیمبر آ ف کامرس میں خطاب کرتے ہوئے نواز شریف نے کہا کہ آج حالات یہ ہیں کہ 50ہزار کمانے والے کا بھی گزارا نہیں ہو رہا ،ہمارے دور میں ملک ترقی کر رہا تھا ،پی ٹی آئی کو اقتدار میں لا کر ترقی روک دی گئی ،دھرنوں کی وجہ سے معیشت کو شدید نقصان پہنچا ،جب حکومت کے دوران ہی کلہاڑا چلا دیا جائے تو ملک کیسے چل سکتا ہے ۔
یہ بھی پڑھیں : مولانا کی الیکشن کے بعد مخلوط حکومت کی تجویز،نواز شریف کا گول مول جواب