kakar

پی آئی اے کی نجکاری پہلی ترجیح ہے،اگلے ہفتے اچھی خبریں ملیں گی ،کاکڑ

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ ہمارا نجکاری پر فوکس ہے، آئندہ ہفتے سرمایہ کاری کے حوالے سے اچھی خبریں سامنے آئیں گی۔
نجی ٹی وی کو خصوصی انٹرویو میں نگران وزیراعظم نے کہا کہ پی آئی اے کی نجکاری اولین ترجیح ہے، آئندہ 10 برس میں10لاکھ نرسز کوتربیت دینے کا پروگرام ہے، نوجوانوں کو ہنرسکھانے کے لیے مختلف تربیتی پروگرامز کاآغاز کررہے ہیں ، آئندہ ہفتے سرمایہ کاری سے متعلق اچھی خبریں ملیں گی،بیرونی سرمایہ کار پاکستان میںمختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کریں گے۔ بہت ممالک کے ساتھ سرمایہ کاری کے حوالے سے رابطے میں ہیں،پاکستان کا میڈیاآزاداورخودمختار ہے۔

یہ بھی پڑھیں : بلاول کی فرمائش پوری ،پیپلز پارٹی میں پہلے بابے نے استعفا دیدیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں