لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) پنجاب میں سموگ کی بگڑتی ہوئی صورتحال پر 6اضلاع میں سمارٹ لاک ڈاﺅن لگا دیا گیا ۔
نی ٹی وی کے مطابق لاک ڈاﺅن والے اضلاع میں آج تمام تعلیمی ادارے بند ،مارکیٹیں سہ پہر تین بجے کے بعد کھلیں گی ،اتوار کو تمام کاروباری سرگرمیاں معطل رہیں گی ،لاہور میں اتوار کو مال روڈ صبح سے شام پانچ بجے تک صرف سائیکلینگ کیلئے کھلی ہو گی ۔