smog hearing

لاہور ہائیکورٹ میں سموگ کیس کی سماعت ،دھواں چھوڑنے والی فیکٹریاں اور بھٹے بند کرنے کا حکم

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) ہائیکورٹ نے دھواں چھوڑنے والی فیکٹریاں اور بھٹے دوبارہ بند کرنے کا حکم جاری کر دیا ۔
نجی ٹی وی کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں سموگ کے تدارک کے حوالے سے کیس کی سماعت ہوئی ،عدالت میں ممبر واٹر کمیشن نے بتایاکہ حکومت دھواں اور بھٹے کنٹرول کو لے تو سموگ کا خاتمہ ہو سکتا ہے ،عدالت نے کہا کہ سڑکوں پر پیسہ لگانے کے بجائے سموگ کے تدارک پر لگاتے تو آج اس مسئلے کا سامنا نہ ہوتا ،عدالت نے گرین بیلٹ سے رکاوٹیں ہٹانے کا حکم بھی جاری کیا ۔

یہ بھی پڑھیں : اڑھائی لاکھ افغانی پاکستان سے چلے گئے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں