اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کا کہنا ہے کہ ملکی زرمبادلہ ذخائر 23 کروڑ 40 لاکھ ڈالر کم ہوگئے۔
ایس بی پی اعلامیہ کے مطابق 17 نومبر کو ختم ہونے والے ہفتے تک ملکی زرمبادلہ ذخائر 12 ارب 30 کروڑ ڈالر رہے۔اسٹیٹ بینک کے ذخائر 21 کروڑ 70 لاکھ ڈالر کم ہو کر 7 ارب 20 کروڑ ڈالر رہے۔اسی طرح کمرشل بینکوں کے ذخائر ایک کروڑ 70 لاکھ ڈالر کم ہو کر 5 ارب 10 کروڑ ڈالر رہے۔
یہ بھی پڑھیں:اسد قیصر رہا ہونے کے بعد دوبارہ گرفتار