اسد قیصر رہا ہونے کے بعد دوبارہ گرفتار

اسد قیصر رہا ہونے کے بعد دوبارہ گرفتار

اسلام آباد(وقائع نگار)سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر رہا ہونے کے بعد دوبارہ چارسدہ پولیس نے گرفتار کر لیا۔
”پاکستان ٹائم “کے مطابق پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر کو آج ایبٹ آباد کے اینٹی کرپشن کورٹ نے ضمانت پر رہا کر دیا تھا۔اسد قیصر کو صوابی سے سٹی پولیس سٹیشن چارسدہ منتقل کیا جا رہا ہے۔ڈی پی او نذیر خان نے کہا ہے کہ سابق اسپیکر قومی اسمبلی کو 9 مئی کے واقعات میں ملوث ہونے پر گرفتار کیا گیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ 9 مئی کو تحریک انصاف کے ورکرز نے موٹروے انٹر چینج پر جلاو اور توڑ پھوڑ کی تھی۔ اسد قیصر کا نام ایف آئی آر میں درج نہیں، انہیں نامعلوم ملزمان میں شامل کیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں