نفیسہ شاہ کا بلاول کی رائے سے عدم اتفاق

نفیسہ شاہ کا بلاول کی رائے سے عدم اتفاق

کراچی (وقائع نگار)پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کی سینئر رہنما نفیسہ شاہ بزرگ سیاست دانوں سے متعلق پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی رائے سے متفق نہیں ہیں۔
”پاکستان ٹائم “کے مطابق خیرپور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نفیسہ شاہ نے کہا کہ سیاست میں نئے اور پرانے سیاست دانوں کا امتزاج ہونا چاہیے، سیاست میں پرانوں کا تجربہ اور ان کا سایہ ہونا چاہیے۔نفیسہ شاہ نے مزید کہا کہ عمر چاہے جتنی بھی ہو لیکن وہ سیاست دان عوام میں مقبول ہیں، پیپلز پارٹی انتخابات میں بہترین امیدوار سامنے لائے گی۔نفیسہ شاہ نے کہا کہ نئے اور پرانے سیاست دانوں کا امتزاج ہونا چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں:اسد قیصر رہا ہونے کے بعد دوبارہ گرفتار

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں