کراچی (وقائع نگار)پاکستان پیپلز پارٹی کو دھچکا ، سابق صوبائی وزیر اختر جدوں نے ن لیگ میں شمولیت کا اعلان کر دیا۔
”پاکستان ٹائم “کے مطابق پیپلز پارٹی کے رہنمااورسابق صوبائی وزیر اختر جدون نے صدر پاکستان مسلم لیگ ن سندھ بشیر میمن اور نہال ہاشمی کی شمولیت کے پروگرام میں شرکت کی۔اس موقع پر انہوں نے لیگی قیادت پر بھرپور اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے مسلم لیگ ن میں شمولیت اختیار کی۔ن لیگ سندھ کے صدر بشیر میمن اور نہال ہاشمی نے انہیں پارٹی میں شامل ہونے پر خوش آمدید کہا۔
یہ بھی پڑھیں:اسد قیصر رہا ہونے کے بعد دوبارہ گرفتار