اسلام آباد(وقائع نگار)صدر مملکت سے مسجد الحرام کے امام خطیب ڈاکٹر صالح بن عبداللّٰہ ح±مَید نے ملاقات کی جس میں غزہ، اسلاموفوبیا اور عالم اسلام کو درپیش دیگر چیلنجز پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
”پاکستان ٹائم “کے مطابق اس موقع پر صدر مملکت کا کہنا تھا کہ پاکستان دو ریاستی حل پر مبنی مسئلہ فلسطین کے منصفانہ حل کی بھرپور حمایت کرتا ہے۔انہوں نے کہا کہ دنیا کو فلسطینی عوام کی تکلیف کا احساس کرنا چاہیے۔اس دوران امام مسجد الحرام کا کہنا تھا کہ مسلم دنیا نے مسئلہ فلسطین پر متفقہ مو¿قف اپنایا ہے، فلسطین میں مظالم روکنے کےلیے مسلم دنیا کی انسانی اور سفارتی امداد کی ضرورت ہے۔دیگر امور پر گفتگو کرتے ہوئے صدر عارف علوی نے کہا کہ سعوی عرب اور ایران تعلقات بحالی اہم پیش رفت ہے۔انکا یہ بھی کہنا تھا کہ بھارت مقبوضہ جموں و کشمیر کا آبادیاتی تناسب بدل رہا ہے۔ بھارت مسلمانوں کی نسلی کشی میں ملوث ہے۔
یہ بھی پڑھیں:اسد قیصر رہا ہونے کے بعد دوبارہ گرفتار