پی ٹی آئی نے اتحاد کا کہا اور 6 وزارتوں کی پیشکش کی، آصف علی زرداری کا انکشاف

پی ٹی آئی نے اتحاد کا کہا اور 6 وزارتوں کی پیشکش کی، آصف علی زرداری کا انکشاف

کراچی (وقائع نگار)سابق صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ ہمیں پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی جانب سے اتحاد کا کہا گیا تھا۔
”پاکستان ٹائم “کے مطابق نجی ٹی وی پروگرام میں آصف زرداری نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی جب حکومت بنانے جارہی تھی تو انہوں نے ہم سےاتحاد کرنے کیلئے رابطہ کیا اور 6وزارتیں دینے کی پیشکش کی تھی جس رد کر دیا تھا۔انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی جانب سے مجھے مائنس کرنے کا کہا گیا ، اور پیغام دیا گیا کہ باقی پیپلز پارٹی سے پی ٹی آئی اتحاد کر لے گی، مجھے ملک سے باہر جانے کاکہا گیا۔سابق صدر آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ 8فروری کو الیکشن ہونے کا یقین ہے، تحریک عدم اعتماد درست فیصلہ تھا، عمران خان معیشت کے دشمن تھے، اگر چیئرمین پی ٹی آئی کو نا نکالتے تو وہ ایک فوجی کا سہارا لیتے۔

یہ بھی پڑھیں:اسد قیصر رہا ہونے کے بعد دوبارہ گرفتار

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں