اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سپریم کورٹ میں بحریہ ٹاﺅن کراچی کیس کی سماعت جاری ،بحریہ ٹاﺅن کے وکیل نے چیف جسٹس کو ٹوک دیا ۔
نجی ٹی وی کے مطابق بحریہ ٹاﺅن کراچی کیس کی سماعت کے دوران وکیل سلمان بٹ نے چیف جسٹس سے کہا کہ” میرے ساتھ اونچی آواز میں بات نہ کریں ،میں کسی کو اجازت نہیں دیتا کہ کوئی مجھ سے اونچی آواز میں بات کرے “جواب میں چیف جسٹس نے کہا کہ ”ہم آپ پر چلا نہیں رہے ،سمجھ نہیں آتی کہ ہم روئیں یا نہیں ،قانون کے شعبے سے وابستہ ہوئے 41سال ہو گئے ہیں کچھ عزت ہونی چاہیے “۔
یہ بھی پڑھین : مونس کی گرفتاری کیلئے انٹر پول سے رابطہ