لاہور(وقائع نگار)آئی جی ڈاکٹر عثمان انور نے پنجاب پولیس میں 4 ہزار کانسٹیبل بھرتی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
آئی جی پنجاب کے مطابق نفری پوری کرنے کے لیے 4 ہزار کانسٹیبلز بھرتی کیے جائیں گے۔آئی جی پنجاب نے بھرتی کے لیے حتمی منظوری کی سمری پنجاب حکومت کو بھیج دی۔حکومتی منظوری کے بعد بھرتی کا اشتہار شائع کر دیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں : شیر افضل تحریک انصاف کے سینئر نائب صدر مقرر