لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) ہائیکورٹ میں خدیجہ شاہ کی نظر بندی اور توہین عدالت کی درخواست پر سماعت ۔
نجی ٹی وی کے مطابق آئی جی نے خدیجہ شاہ کی توہین عدالت کی درخواست پر جواب جمع کرا دیا ،وکیل نے عدالت سے کہا کہ آج خدیجہ شاہ کو اے ٹی سی میں پیش کیا گیا ،وہ جرائم پیشہ نہیں کاروباری گھرانے سے تعلق رکھتی ہیں ،6ماہ سے گرفتار ہیں ،اب کس خطرے پر نظر بند کیاگیا ہے ۔عدالت نے خدیجہ شاہ کے وکیل کو ایڈشنل سیکرٹری داخلہ سے رجوع کرنے کی ہدایت کر تے ہوئے نظر بندی کیخلاف اور توہین عدالت کی درخواست پر سماعت پیر تک کیلئے ملتوی کر دی ۔
یہ بھی پڑھیں : ”آخری دم تک تحریک انصاف کے ساتھ رہوں گی “یاسمین راشد کی پیشی پر میڈیا سے گفتگو