yasmeen rashid

”آخری دم تک تحریک انصاف کے ساتھ رہوں گی “یاسمین راشد کی پیشی پر میڈیا سے گفتگو

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) تحریک انصاف کی رہنما یاسمین راشد نے کہا ہے کہ الیکشن میں ہمیں پورا موقع ملنا چاہیے ،پی ٹی آئی کے ساتھ ہوں اور ساتھ ہی رہوں گی ۔
نجی ٹی وی کے مطابق نو مئی گلبرگ میں جلاﺅ گھیراﺅ کے مقدمے میں یاسمین راشد کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی ،انسداد دہشتگردی عدالت نے وکلا کو27نومبر کو دلائل کیلئے طلب کر لیا ۔پیشی کے موقع پر یاسمین راشد نے کہا کہ لیول پلیئنگ فیلڈ کا مطلب یہ نہیں کہ پی ٹی آئی کے تمام لوگوں کو جیل میں ڈال دیں ،پارٹی کو الیکشن لڑنے کا پورا موقع ملنا چاہیے ،نواز شریف جب بیمار تھے تو ان کے ساتھ مکمل ہمدردی کا اظہار کیا تھا ۔

یہ بھی پڑھیں : عمرہ کیلئے جاتے سابق وزیر کو ایئرپورٹ پر روک لیا گیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں