shoukat yousafzai

عمرہ کیلئے جاتے سابق وزیر کو ایئرپورٹ پر روک لیا گیا

پشاور (مانیٹرنگ ڈیسک) عمرہ کی ادائیگی کے لیے جانے والے سابق وزیر کو باچا خان ایئرپورٹ پر روک لیا گیا ۔
نجی ٹی وی کے مطابق شوکت یوسفزئی عمرہ کی ادائیگی کیلئے جا رہے تھے ،بورڈنگ کارڈ بھی جاری ہو گیا تاہم انہیں جانے سے روک دیا گیا ۔شوکت یوسفزئی نے اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ میرے خلاف کوئی کیس نہیں نہ ہی میرا نام ای سی ایل میں شامل ہے پھر بھی مجھے عمرہ پر جانے سے زبردستی روک دیا گیا ہے ۔

یہ بھی پڑھیں : ”55بلوچ طلبا کے لاپتہ ہونے کا کیس “نگران وزیراعظم ذاتی حیثیت میں عدالت طلب

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں