اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) بلوچ طلبا عدم بازیابی کیس میں نگران وزیراعظم کو عدالت میں طلب کر لیا گیا ۔
نجی ٹی وی کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں بلوچ طلبا عملدرآمد کیس میں بڑی پیشرفت سامنے آ گئی ، کیس کی سماعت کے دوران عدالت نے حکم دیا کہ کمیشن کی سفارشات کے مطابق 55بلوچ طلبا کو پیش کریں یا وزیراعظم پیش ہوں ،نگران وزیراعظم کو 29نومبر کوذاتی حیثیت میں طلب کیا گیا ہے ،عدالت نے وزیر داخلہ اور دفاع ،سیکرٹری داخلہ اور دفاع کو بھی 29نومبر کو طلب کر لیا ہے ۔
یہ بھی پڑھیں : سردار ملک عامر یار واران نے بھی پی ٹی آئی کو خیر باد کہہ دیا