چترال (مانیٹرنگ ڈیسک) چیئرمین بلاول بھٹو نے اہالیان چترال کے مطالبے پر آصفہ بھٹو کو چترال سے الیکشن لڑنے کی دعوت دیدی ۔
نجی ٹی وی کے مطابق بلاول بھٹو نے چترال میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میری نانی نصرت بھٹو چترال سے الیکشن جیتی تھیں ،اہالیان چترال کا مطالبہ ہے کہ آصفہ بھٹو یہاں سے الیکشن لڑیں تو میں آصفہ بھٹو کو دعوت دیتا ہوں کہ وہ یہاں سے الیکشن لڑیں جہاں ان کی نانی کامیاب ہوئی تھیں ،یہاں سے جیت کر چترال کے عوام ماﺅں بہنوں کی خدمت کریں ۔
یہ بھی پڑھیں : اشرافیہ یا ٹک ٹاکرز کی حکومت نہیں ،پاکستان میں عوامی راج چاہتا ہوں ،بلاول