bilawal

اشرافیہ یا ٹک ٹاکرز کی حکومت نہیں ،پاکستان میں عوامی راج چاہتا ہوں ،بلاول

چترال (مانیٹرنگ ڈیسک) چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ پاکستان میں اشرافیہ یا ٹک ٹاکرز کی حکومت نہیں بلکہ عوامی راج لانا چاہتا ہوں ،پرانے سیاستدانوں کا مخالف نہیں پرانی سیاست کا مخالف ہوں ۔
چترال میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ محترمہ بینظیر بھٹو کے دور میں چترال کے نوجوانوں کے مسائل حل ہوئے ،میں تھر کے ریگستان میں ہسپتال بنوا سکتا ہوں تو یہاں چترال میں بھی بنواﺅں گا ،بزرگ سیاستدان گھر بیٹھیں یا اپنے مدرسے میں بیٹھیں اور ملک کیلئے دعا کریں ،کام اب ہم نوجوانوں نے کرنا ہے ،عوام ایک بار موقع دیں ملک کی قسمت بدل دینگے ۔تحریک انصاف کی حکومت ٹک ٹاکرز کی ،نواز شریف کی حکومت اشرافیہ کی ہوتی ہے ،پیپلز پارٹی کی حکومت مزدور کسان کی حکومت ہوتی ہے ۔

یہ بھی پڑھیں : عمران خان کے بیرون ملک جانے پر پابندی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں