اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) نگران کابینہ کی ذیلی کمیٹی نے چیئرمین تحریک انصاف کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی منظوری دیدی ۔
نجی ٹی وی کے مطابق نگران وزیر داخلہ سرفراز بگٹی کی صدارت میں کمیٹی کو اجلاس ہوا جس میں وزارت داخلہ اور دیگر محکموں کے افسران نے بھی شرکت کی ، القادر ٹرسٹ کیس میں سابق وزیراعظم عمران خان سمیت 29افراد کے نام ای سی ایل پر ڈالنے کی منظوری دی گئی ۔
یہ بھی پڑھیں : عمران خان کی درخواست ضمانت قابل سماعت قرار