حیدر آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) مسلح افراد نے تاجر سے کروڑ وں کی نقدی و زیورات لوٹ لیے ۔
نجی ٹی وی کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان تاجر کی کار سے دو کروڑ روپے نقد اور تین کروڑ کے طلائی زیورات لے اڑے ،تاجر قاسم آباد میں پٹرول ڈلوا رہا تھا کہ ملزمان کار میں گھس گئے اور تاجر کو یرغمال بنا لیا ،بھٹائی نگر کے قریب ملزمان نے تاجر کو اتارا اور فرار ہو گئے ،تاجر کی گاڑی وادھو واہ کے قریب سے برآمد کر لی گئی ۔
یہ بھی پڑھیں : جلاﺅ گھیراﺅ کیس ،علیمہ ،عظمیٰ خان سمیت ملزمان کی ضمانتوں میں توسیع