گوجرانوالہ (مانیٹرنگ ڈیسک) نگران وزیر اعلیٰ محسن نقوی کی زیر صدارت گوجرانوالہ میں کابینہ اجلاس ،اہم عوامی منصوبوں پر کمشنر نے بریفنگ دی ۔
نجی ٹی وی کے مطابق نگران کابینہ نے گوجرانوالہ میں دو ماڈل قبرستانوں کے قیام کی منظوری دیدی ،پنجاب یونیورسٹی ڈسکہ کیمپس کی بھی منظوری دی گئی ،اجلاس میں گندم کی کم از کم امدادی قیمت چار ہزار روپے فی من مقرر کرنے کی منظوری دی گئی ،فنکاروں کیلئے انڈوومنٹ فنڈ کی فراہمی ،ٹرانسپورٹ گاڑیوں کی انسپکشن فیس میں نظر ثانی کی بھی منظوری دی گئی ۔
یہ بھی پڑھیں : رانا ثنا کا بلاول کو جواب دینے سے انکار