لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) نگران پنجاب حکومت نے سپریم کورٹ میں فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کالعدم قرار دینے کے فیصلے پر اپیل دائر کر دی ۔
نجی ٹی وی کے مطابق نگران حکومت نے سپریم کورٹ کے فیصلے کیخلاف اپیل دائر کر دی ،اپیل میں موقف اختیار کیا گیا کہ فوجی عدالتوں کا معاملہ آرٹیکل 199کے تحت ہائی کورٹ میں چلنا چاہیے تھا ،سپریم کورٹ نے 184تین کے تحت اپنا آئینی حق استعمال کیا ،قانون کے مطابق دیگر فورمز موجود ہوں تو 184تین کا حق استعمال نہیں کیا جا سکتا ،سپریم کورٹ کا فیصلہ آئین اور حقائق کیخلاف ہے ۔اپیل ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کی جانب سے دائر کی گئی ۔
یہ بھی پڑھیں : یاسمین راشد اور اعجاز چوہدری پر فرد جرم عائد