لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) 9مئی کو کینٹ میں پولیس کی گاڑیاں جلانے کے کیس میں اہم پیشرفت ،یاسمین راشد اور اعجاز چوہدری پر فرد جرم عائد کر دی گئی ۔
نجی ٹی وی کے مطابق انسداد دہشتگردی عدالت نے تحریک انصاف کے رہنماﺅں کیخلاف فرد جرم عائد کر دی ،ملزمان کیخلاف پراسیکیوشن کے گواہان کو بیان قلمبند کرانے کیلئے طلب کر لیا گیا ،عدالت نے سماعت 16دسمبر تک ملتوی کر دی ہے ۔
یہ بھی پڑھیں : عمران خان کی جیل ٹرائل کیخلاف اپیل پر فیصلہ محفوظ