میانوالی (مانیٹرنگ ڈیسک) عمران خان کے قریبی ساتھی امجد خان نیازی گرفتار ،سوشل میڈیا پر پیغام میں نو مئی واقعات کی مذمت کر دی ۔
نجی ٹی وی کے مطابق تحریک انصاف کے سابق رکن اسمبلی جو سات ماہ سے اشتہاری تھے نے از خود سرگودھا کی عدالت میں گرفتاری دیدی ،پولیس ان کو گرفتار کر کے میانوالی روانہ ہو گئی ۔امجد علی کا ویڈیو پیغام بھی جاری ہو گیا جس میں انہوں نے نو مئی کے واقعات کی مذمت کی ہے ۔امجد نیازی پی اے ایف بیس پر حملہ کیس میںپولیس کو مطلوب تھے ۔