bilawal

مہنگائی اور بیروزگاری اپنی انتہا پر ہے،مسائل کا حل شفاف الیکشن ہے ،بلاول

نوشہرہ (مانیٹرنگ ڈیسک) چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ ملک میں اس وقت سیاسی اور جمہوری بحران ہے ،مہنگائی اور بیروزگاری تاریخ کی بلند ترین سطح پر ہے ،تمام مسائل کا حل صرف شفاف الیکشن میں ہے ۔
نوشہرہ میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے بلاول نے کہا کہ بزرگ سیاستدانوں سے گزارش ہے کہ الیکشن انتظامیہ کے نہیں اپنے زور پرالیکشن لڑیں ،لاہور میں جن کو جلسہ کرا کر دیا گیا دو تہائی اکثریت حاصل کرنے کی باتیں کررہے ہیں ، 18ویں ترمیم میں تبدیلی کی بات کررہے ہیں ،کہتے ہیں امیروں سے کوئی سوال نہ پوچھو ،ہم کہتے ہیں کہ امیروں سے کیوں نہ پوچھا جائے ،معاشرے میں اتنی تقسیم اور نفرت کبھی نہیں دیکھی ،ہم الیکشن سے بھاگنے والے نہیں بلکہ اس کا مطالبہ کرنے والے ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں : زرداری کا ن لیگ کوپنجاب میں رگڑا لگانے کا فیصلہ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں