اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) صحافی جان محمد مہر کے قاتلوں کی فوری گرفتاری کیلئے صحافیوں کا ملک بھر کے بڑے شہروں میں احتجاج ۔
نجی ٹی وی کے مطابق اسلام آباد میں صحافیوں کی بڑی تعداد نے اکٹھے ہو کر احتجاج کیا ،کراچی ،کوئٹہ ،سکھر ،عمر کوٹ سمیت کئی شہروں میں احتجاجی مظاہرے کیے گئے ۔پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس سندھ ایکشن کمیٹی کی اپیل پر ملک گیر احتجاج کا سلسلہ جاری ہے ۔
یہ بھی پڑھیں : انقلابی اور رومانوی شاعر فیض احمد فیض کو 39ویں برسی پر خراج عقیدت