faiz ahmad faiz

انقلابی اور رومانوی شاعر فیض احمد فیض کو 39ویں برسی پر خراج عقیدت

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) انقلابی اور رومانوی شاعر فیض احمد فیض کو دنیا سے گئے 39برس بیت گئے ۔
اردو ادب کے معروف انقلابی شاعر فیض احمد فیض نے اپنی شاعری میں لوگوں کے حقوق کیلئے آواز اٹھائی، مظلوم انسانوں کے حق میں آواز اٹھائی اور انسان پر جبر کو قبول کرنے سے انکار کیا، ا±ن کی نظموں اور غزلوں کومشہور گلوکاروں نے اس طرح سے دل سے گایا کہ وہ امر ہو چکی ہیں ۔فیض احمد فیض کے کلام کے دنیا بھر میں بھی چرچے ہوئے، ان کی معروف تصانیف میں نقش فریادی، دست صبا، زنداں نامہ، شام شہر یاراں، مرے دل مرے مسافر اور نسخہ ہائے وفا شامل ہیں،فیض کو علمی و ادبی خدمات پر متعدد عالمی اور قومی اعزازات سے نوازا گیا، 1962 میں لینن پیس پرائزسے نوازا گیا، نشان امتیاز اور نگار ایوارڈ سے بھی نوازا گیا ۔فیض احمد فیض بیس نومبر 1984 کوجہان فانی سے کوچ کر گئے ۔

یہ بھی پڑھیں : جنوری میں بھی تعلیمی اداروں کو ہفتے کی چھٹی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں