sat vacation

جنوری میں بھی تعلیمی اداروں کو ہفتے کی چھٹی

لاہور (کورٹ رپورٹر ) لاہور ہائیکورٹ کی جانب سے سموگ کے باعث جنوری کے آخر تک ہفتے کے روز تمام تعلیمی ادارے بند رکھنے کا حکم دے دیا گیا۔

یہ بی پڑھیں : ہائیکورٹ میں بشریٰ بی بی کے کیس کی سماعت،اینٹی کرپشن ،ایف آئی اے سے رپورٹ طلب
”پاکستان ٹائم“کے مطابق عدالت عالیہ کی جانب سے ڈپٹی کمشنر لاہور سمیت دیگر افسران کو سکول،کالجز اور یونیورسٹیز بند کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کرنے کی ہدایت بھی کر دی گئی۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے سموگ کے تدارک کیلئے دائر درخواستوں کا تحریری حکم جاری کر دیا ہے جس کے مطابق پنجاب حکومت ہفتے کے دو روز ورک فرام ہوم کرنے کے حوالے سے اقدامات کر رہی ہے۔تحریری حکم کے مطابق نوٹیفکیشن میں جم بند کرنے کا لفظ معطل کیا جاتا ہے اور یہ نوٹیفکیشن کرونا کی شق کے تحت کیا گیا اسے مزید لاگو نہیں کیا جا سکتا۔عدالت کے تحریری حکم میں کہا گیا کہ سموگ کے خلاف کارروائیاں نہ کرنے والے محکمہ ماحولیات کے افسران کے خلاف محکمانہ کارروائی کی جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں