لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) مسلم لیگ ن کے رہنما سعد رفیق نے بلاول بھٹو کی تقریر پر رد عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ’بلاول دل چھوٹا نہ کریں،وزیر اعظم کے منصب سے بڑھتا فاصلہ چئیرمین پیپلز پارٹی کی ناراضگی کی واحد وجہ ہے ۔
سعد رفیق نے اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا کہ ”بلاول دل چھوٹا نہ کریں ،کوسنے دینے کی بجاہمت کریں ،سندھ حکومت کی کارکردگی اورانتخابی منشور پرالیکشن لڑیں ،حکومت بنانے کیلئے الیکٹیبلزکی بیساکھیوں کی ضرورت پڑتی ہے،پیپلز پارٹی اور پی ٹی آئی بھی یہ کرتی رہی ہیں ،موقع ملاتوسندھ کے شہروں کولاھور اورفیصل آباد جیسا بنائیں گے“۔
یہ بھی پڑھیں : کسی کو زبردستی وزیراعظم نہیں بنانے دینگے ،بلاول