نواز شریف کس کا لاڈلہ ؟احسن اقبال نے ایسی بات کہہ دی کہ پیپلز پارٹی اور تحریک انصاف آگ بگولہ ہو جائے

نارووال(راحیل معاویہ سے)پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی سیکرٹری جنرل اور سابق وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ 2018ء میں پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی)کے چیئرمین عمران خان جسٹس ثاقب نثار کے لاڈلے تھے اور 2024ء میں نواز شریف 24 کروڑ عوام کا لاڈلہ ہو گا، 2018ء میں پی ٹی آئی اور پیپلز پارٹی نے ن لیگ سے لیول پلیئنگ فیلڈ چھینی تھی۔

یہ بھی پڑھیں:”سائفر کیس میں سزائے موت یا عمر قید“شاہ محمود قریشی کی درخواست ضمانت مسترد ہونے کا تحریری فیصلہ جاری
”پاکستان ٹائم“کے مطابق شکر گڑھ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ 2018ء میں پی ٹی آئی اور پیپلز پارٹی نے پانامہ کی سازش سے نواز شریف کو انتخابی سیاست سے باہر رکھا،اِس وقت نواز شریف کے مخالفین کی نیندیں اڑی ہوئی ہیں،ترقی کے ہر منصوبے میں ن لیگ کی مہر لگی ہے،پیپلز پارٹی نہیں کہہ سکتی کہ وہ پاکستان کو کراچی جیسا بنا دے گی جبکہ پی ٹی آئی بھی نہیں کہہ سکتی کہ وہ پاکستان کو پشاور جیسا بنا دے گی لیکن ن لیگ کہہ سکتی ہے کہ وہ پورے پاکستان کو لاہور جیسا بنا دے گی۔انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی اورپی ٹی آئی کا شکریہ جو یہ تاثر بنا رہی ہیں کہ اگلی حکومت مسلم لیگ ن کی ہو گی،پی ٹی آئی جن مشکلات کا شکار ہے اسکی وجہ خود اسکا فرمائشی پروگرام ہے،نیب کا کالا قانون انھوں نے عمر بندیال کے ذریعے پھر سے بحال کرا دیا،جو لوگ اس وقت ہم پر انگلیاں اٹھا رہے ہیں،یہ وہ لوگ ہیں جنہیں 2018 دوبارہ چاہیے،یہ چاہتے ہیں 2018 کی طرح اس بار بھی نواز شریف کو انتخابی سیاست سے باہر کر دیا جائے،مسلم لیگ ن کو دوبارہ نشانہ بنایا جائے تاکہ انکے لیے راستہ صاف ہو جائے لیکن اب ایسا نہیں ہو گا،پوری قوم میاں نواز شریف کے وزیر اعظم بننے کا بے تابی سے انتظار کر رہی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں