لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثنااللہ نے دعویٰ کیا ہے کہ آئیندہ الیکشن میں سادہ اکثریت سے حکومت بنانے جا رہے ہیں ،پنجاب میں 120سے 125نشستیں حاصل کریں گے ۔
لاہور میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے رانا ثنا نے کہا کہ تمام سیاسی جماعتوں کو الیکشن میں حصہ لینے کی اجازت ہونی چاہیے ،کسی جماعت پر پابندی کے حق میں نہیں ہیں ،ن لیگ ملک کو بحران سے نکال کر ترقی کی راہ پر گامزن کرے گی ،نواز شریف کیخلاف جھوٹے کیسز کی سماعت ہونی اور انہیں بریت ملنی چاہیے ،نواز شریف پنجاب میں پر ڈویژن میں جلسے اور خطاب کریں گے ،عوام الیکشن میں ن لیگ کو فتح دلوائیں گے ۔
یہ بھی پڑھیں : بلاول بھٹو کو دورہ پشاور پر بڑا جھٹکا،ارباب خاندان نے پیپلز پارٹی کو الوداع کہہ دیا