لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) خدیجہ شاہ کے شوہر نے اہلیہ کی نظر بندی کو ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا ۔
نجی ٹی وی کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں دائر درخواست میں وفاقی حکومت ،ڈپٹی کمشنر لاہور سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے ،درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ خدیجہ شاہ کی نظر بندی بدنیتی پر مبنی ہے ،انہیں غیر قانونی طور پر نظر بند کیا گیا ہے ،استدعا ہے کہ خدیجہ شاہ کو لاہور سے باہر لیجانے پر پابندی کا حکم دیا جائے اور نظر بندی کا حکم معطل کر کے رہائی کا حکم جاری کیا جائے ،درخواست پر پیر کو سماعت کا امکان ہے ۔
یہ بھی پڑھیں : نیب کی عمران خان سے ساڑھے 3گھنٹے تفتیش