palestine

اسرائیل فلسطین معاملہ، پاکستان کی سماجی تنظیم کاشاندارردعمل دینے کا فیصلہ

سیالکوٹ(سٹاف رپورٹر) دنیا بھر میں اسرائیل اور حماس کے معاملے پر کسی نہ کسی طرح احتجاج جاری ہے لیکن پاکستان میں ایک سماجی تنظیم نے شاندارطریقے سے ردعمل دینے کا فیصلہ کرلیا ہے ۔ الرزاق ٹرسٹ کی بانی و چیئرپرسن آمنہ احمد نے پاکستان ٹائم کو بتایا کہ 29نومبر کو سیالکوٹ کی کینٹ ویو مارکی میں ایک پروگرام منعقد کررہے ہیں جس میں سندس فائونڈیشن کے تعاون سے 500سے زائد خون کی بوتلیں اکٹھی کی جائیں گی اور یہ خون تھیلیسیمیا کے مریضو ں کو عطیہ کیاجائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ یہ فلسطینیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کا ایک طریقہ ہے کیونکہ وہاں جو خون بہہ رہا ہے، اس میں تو ہم بے بس ہیں لیکن یہاں خون کا ایک ایک قطرہ عطیہ کریں گے اور اکٹھا کریں گے جس سے بچوں کی زندگیاں بچائی جاسکتی ہیں۔ آمنہ احمد کا کہناتھاکہ تھیلیسیمیا کے مریض بچوں اور کئی معروف شخصیات کی بھی خصوصی شرکت ہوگی اورآپ بھی اگر اس تقریب میں شامل ہوناچاہیں تو خوش آمدید کہاجائے گا۔

یہ بھی پڑھیں : حماس اسرائیل معاملہ، ملائیشیا کے سابق وزیراعظم مہاتیر محمد مسلم دنیا کے صحیح معنوں میں ترجمان بن گئے 

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں