pervez ilahi

”جسمانی ریمانڈ سے زندگی کو خطرہ ہے “پرویز الٰہی کی سپریم کورٹ میں داد رسی کی اپیل

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) سابق وزیر اعلیٰ پرویز الٰہی نے سیشن کورٹ اور ہائیکورٹ کے جسمانی ریمانڈ کے فیصلے کیخلاف داد رسی کیلئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کر دی ۔
نجی ٹی وی کے مطابق پرویز الٰہی نے عدالت عظمیٰ سے اپیل کی ہے کہ جسمانی ریمانڈ سے جسمانی اور ذہنی تشدد اور زندگی کو خطرہ ہے ،استدعا ہے کہ جسمانی ریمانڈ کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے ،جوڈیشل مجسٹریٹ نے اینٹی کرپشن کیس سے ڈسچارج کیا اور جسمانی ریمانڈ کو مسترد کیا ،سیشن کورٹ اور ہائیکورٹ نے جسمانی ریمانڈ کا فیصلہ دیدیا جسے کالعدم قرار دیا جائے ۔

یہ بھی پڑھیں : آشیانہ ریفرنس کا فیصلہ ،شہباز شریف ،احد چیمہ ،فواد حسن بری

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں