کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)نگران وزیر اعلیٰ سندھ نے فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کیخلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائر کرنے کی سختی سے تردید کر دی ۔
نجی ٹی وی کے مطابق ترجمان نگران وزیر اعلیٰ نے کہا ہے کہ سویلینز کے ملٹری ٹرائل کے حوالے سے سپریم کورٹ میں کوئی اپیل دائر نہیں کی ہے ،یہ تاثر اور خبریں بے بنیاد ہیں ۔یاد رہے کہ گزشتہ روز میڈیا پر خبر چلائی گئی تھی کہ نگران حکومت سندھ نے فوجی عدالتوں کی بحالی کیلئے سپریم کورٹ میں درخواست دی ہے ۔
یہ بھی پڑھیں : آشیانہ ریفرنس کا فیصلہ ،شہباز شریف ،احد چیمہ ،فواد حسن بری