لاہور(کرائم سیل)صوبائی دارالحکومت میں ”دن دیہاڑے “پولیس مقابلہ،ڈکیتی کے لئے آنے والے چھ ڈاکو مارے گئے۔
”پاکستان ٹائم“کے مطابق لاہورکے علاقے علامہ اقبال ٹاون میں پولیس مقابلہ ہوا جس کے نتیجے میں چھ ڈاکو ہلاک ہو گئے۔پولیس کا کہنا ہے کہ ڈاکو گھر میں واردات کے لیے داخل ہوئے تو گھر والوں نے ون فائیو پر کال کر دی تھی۔پولیس کی فوری کارروائی پر ڈاکووں نے فائرنگ کر دی،جوابی کارروائی میں چھ ڈاکو ہلاک ہو گئے۔پولیس کے مطابق ڈاکووں کے ساتھ مقابلہ کالج بلاک میں واقع ڈاکٹر عباد کے گھر ہوا،واقعہ کے بعد پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی، فرانزک ٹیمیں بھی موقع پر پہنچ چکی ہیں،ایس ایس پی آپریشن اور دیگر اعلیٰ حکام بھی موقع پر پہنچ چکے ہیں اور پورے علاقے کو گھیرے میں لے لیا گیا ہے جبکہ تفتیشی ٹیمیں مرنے والے ڈاکووں کے ریکارڈ کا جائزہ لے رہی ہیں ۔
یہ بھی پڑھیں : شہباز شریف کیخلاف آشیانہ ریفرنس کا فیصلہ محفوظ