راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک) نیب ٹیم کی اڈیالہ جیل میں عمران خان سے اڑھائی گھنٹے تک پوچھ گچھ ۔
نجی ٹی وی کے مطابق نیب کی تین رکنی ٹیم نے القادر ٹرسٹ کیس میں چیئرمین تحریک انصاف سے اڈیالہ جیل میں تفتیش کی ،عمران خان سے پوچھ گچھ کا سلسلہ اڑھائی گھنٹے تک جاری رہا جس کے بعد نیب ٹیم وہاں سے روانہ ہو گئی ۔
یہ بھی پڑھیں : 190ملین پاﺅنڈ کیس ،عمران خان کا 4روزہ جسمانی ریمانڈ منظور