اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وزارت دفاع نے فوجی عدالتوں میں سویلینز ٹرائل روکنے کا فیصلہ چیلنج کر دیا ۔
نجی ٹی وی کے مطابق سپریم کورٹ میں دائر درخواست میں فوجی تنصیبات پر حملوں کے ملزمان کا ملٹری ٹرائل نہ کرنے کا فیصلہ کالعدم قرار دینے اور آفیشل سیکرٹ ایکٹ کی کالعدم کی گئی دفعات کو بحال کرنے کی استدعا کی گئی ہے،حتمی فیصلے تک فوجی عدالتوں میں ٹرائل روکنے کیخلاف حکم امتناع کی اپیل کی گئی ہے ۔
یہ بھی پڑھیں : سائفر کیس کی سماعت بغیر کارروائی ملتوی