لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے بلاول بھٹو کو تنقید کا جواب دیدیا ۔
نجی ٹی وی کے مطابق شہباز شریف نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو چھوٹے بھائیوں جیسے ہیں ،سولہ ماہ ہم نے ملکر کا م کیا ،مناسب ہے کہ ہم سب اپنے گریبانوں میں جھانکیں ،رونے دھونے اور الزام تراشی سے کچھ نہیں ہو گا ،میں سولہ ماہ آرام سے نہیں بیٹھا رہا ،ہماری مخلوط حکومت تھی جس کا فائدہ بھی تھا اورنقصان بھی ،اتحادی حکومت نے عوام کو ہر ممکن ریلیف دیا ۔یاد رہے کہ گزشتہ روز بلاول نے ن لیگ کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا تھا ۔
یہ بھی پڑھیں : پیپلز پارٹی کا حکومت پر ملکی اثاثےغیر قانونی طور پر فروخت کرنے کا الزام