ppp

پیپلز پارٹی کا حکومت پر ملکی اثاثےغیر قانونی طور پر فروخت کرنے کا الزام

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پیپلز پارٹی نے حکومت پر غیر قانونی طور پر ملکی اثاثے فروخت کرنے کا الزام لگا دیا ۔
اسلام آباد میں میڈیا کانفرنس کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کے رہنما فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ پیپرا رولز کو ختم کر دیا گیا ہے ،پارلیمنٹ موجود نہیں لیکن سینیٹ تو موجود ہے ،کیا اس معاملے کو سینیٹ یا کسی کمیٹی کے سامنے لایا گیا ،پیپرا رولز کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پاکستان کے اثاثے بیچے جا رہے ہیں ،پی آئی اے قومی ائیر لائن ہے جو ملک کے دور دراز علاقوں میں بھی سروس مہیا کرتی ہے جہاں دوسری ائیرلائنز سروس مہیا نہیں کر تیں ،پی آئی اے کے ملازمین بارے ہمیں تحفظات ہیں ،نگران حکومت نجکاری عمل کی میٹنگ میں ن لیگ کے سابق وفاقی وزیر کو بٹھائے گی تو ہمیں تحفظات ہو نگے ۔

یہ بھی پڑھیں : ”تشدد کرنے والوں کو معاف کرنے کا اعلان “

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں